Headline

Nadeem Ashraf Janjua

Post Top Ad

Your Ad Spot

Sunday, 27 January 2019

Khushab

خوشاب دریائے جہلم کے مغربی کنارے پر آباد صوبہ پنجاب کا ایک تاریخی قدیمی قطعہ ارض ہے۔ سرزمین خوشاب دریا، سرسبز میدان، کوہسار اورصحرا سے مزین ہے۔ صدیوں پرانے تاریخی شہر خوشاب کی تاریخ موہنجوڈرو اور ہڑپہ سے بھی پرانی ہے۔ خوشاب فارسی کے دو الفاظ ’’خوش‘‘ اور ’’ آب‘‘ کا مجمو عہ ہے جس کے معنی ’’میٹھا پانی‘‘ ہیں۔ سینہ بہ سینہ چلتی روایات کے مطابق یہاں سینکڑوں حملہ آور اور کئی بادشاہ وارد ہوئے اور جس نے بھی یہاں کا پانی پیا اس کے شیریں پن کی تعریف کی۔ یہ روایات امیر تیمور، محمود غزنوی، بابر اور شیر شاہ سوری کے ساتھ بالخصوص منسوب ہیں۔ تاہم شیر شاہ سوری کے حوالے سے منسوب روایت کافی مستند اور مضبو ط سمجھی جاتی ہے کہ جب اس مشہور مسلم فاتح کا اس علاقہ سے گزر ہوا اور پڑاؤ کے دوران جب اس نے دریا ئے جہلم کا پانی پیا تو بے اختیارکہہ اٹھا ۔۔۔’ خوش آب‘‘
Read More

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot